پانامہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی ، نعیم بخاری کل بھی دلائل جاری رکھیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 جنوری 2017 13:26

پانامہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی ، نعیم بخاری کل بھی دلائل جاری رکھیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جنوری 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت تک ملتوی کر دی ہے ۔ کل ہونے والی سماعت میں بھی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔ سماعت میں جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ شریف خاندان کےکاغذات نامکمل ہیں. جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کےوکلا کوبہت سےمعاملات کاجواب دیناہوگا. سماعت میں انہوں نے کہا کہ آف شورکمپنیوں کابیریئرسرٹیفکیٹ جس کےپاس ہووہی مالک ہوتاہے، اگرسرٹیفکیٹ حسین نوازکے پاس ہےتو وہ بطور مالک ٹرسٹ ڈیڈ کرسکتے ہیں۔

شریف خاندان نےبہت سی دستاویزات جمع نہیں کروائیں۔ ،شریف خاندان کےوکلاتمام دستاویزات دےدیتےتو آپکوبات کاموقع نہ ملتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس فریق نےجودستاویزات جمع کروائےہیں وہ اس کاجواب دےگا ،یہ ایک سفر ہےجو سچ کی تلاش کے لیے ہے ،ایک دن آئےگاجب پاکستان کےعوام سچ جان جائیں گے۔سماعت ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریرمیں تمام رکارڈ موجود ہونے کا ذکرکیا تھا۔

نوازشریف غلط بیانی کر کے اپنےحلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جس کے بعد اب نوازشریف کے پاس عہدے پررہنے کا کوئی جوازنہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیگم کلثوم کا بیان بھی عدالت میں جمع کروایا جائے۔ نعیم الحق نے کہا کہ آئندہ دو سے تین دن میں شہبازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکریں گے، ٹرسٹ ڈیڈ اورقطری شہزادے کا خط فراڈ ہے۔