Live Updates

سندھ کی عوام وفاقی اور صوبائی حکومت پر قابض ٹولے کے خلاف ایک آواز پر باہر نکلے،اسد عمر

پی پی زرداری لیگ بن گئی ہے،بلاول خود کو بھٹو نہیں زرداری کہلوائے تو بہتر ہوگا،زرداری نواز شریف کو بچانے کیلئے خود الیکشن لڑنے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں، تحریک انصاف شہدادپور کے جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب

اتوار 8 جنوری 2017 23:50

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف شہدادپور کی جانب سے جنرل ورکرز کنونشن شہدادپور کے علاقے ہرداس پورہ چوک میں منعقد ہوا۔جس میں مرکزی رہنما اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام وفاقی حکومت اور سندھ حکومت پر قابض ٹولے کے خلاف ایک آواز پر باہر نکلے۔پی پی زرداری لیگ بن گئی ہے۔بلاول خود کو بھٹو نہیں زرداری کہلوائے تو بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

عمران خان عوام کی لوٹی ہوئی دولت نواز شریف اور اس کے خاندان سے واپس دلانے کے لیے میدان میں نکلے ہیں مگر زرداری نواز شریف کو بچانے کیلئے خود الیکشن لڑنے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں ۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا نام اور تصویر لگا کر سندھ کے عوام کو بے وقوف بنانے والے ٹولے کو شرم آنی چاہیے۔اس موقع پر شہدادپور کے صدر غلام مجتبی سومرو عرف جان سومرو،چوہدری نوید انجم اورگل محمد رند نے بھی خطاب کیا۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات