زہرابی بی کے لواحقین سے واقعہ کی تفصیلات سن کروزیراعلیٰ کی آنکھیں نمناک ہو گئیں

ْ شہباز شریف کاعلاج میں کوتاہی اورغفلت برتنے اورڈاکٹروں کی بے حسی پر شدیدبرہمی کا اظہار

اتوار 8 جنوری 2017 23:40

زہرابی بی کے لواحقین سے واقعہ کی تفصیلات سن کروزیراعلیٰ کی آنکھیں نمناک ..

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جناح ہسپتال میں علاج معالجے کی مناسب سہولتیں نہ ملنے کے باعث چند روز قبل جاں بحق ہونیوالی 60سالہ خاتون زہرا بی بی کے گھر ٹبی کمبواںقصورمیں جاں بحق خاتون کے غمزدہ بیٹوں،بیٹی اوردیگر لواحقین کے سر پر ہاتھ رکھ کردلاسہ دیا اور اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ نے جاں بحق خاتون کے بیٹوں اوردیگر لواحقین سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں - وزیراعلیٰ کوبیٹوں اوردیگر لواحقین نے بتایاگیا کہ ہم مختلف ہسپتالوں میں گئے لیکن کہیں بھی ہماری والدہ کے علاج معالجے پر ڈاکٹروںنے توجہ نہیں دی۔

افسوسناک واقعہ کی تفصیلات جان کروزیراعلیٰ کی آنکھیں نمناک ہو گئیں اورانہوںنے علاج معالجے میں کوتاہی اورغفلت برتنے اورڈاکٹروں کی بے حسی پر شدیدبرہمی کا اظہار کیااورکہا کہ زندگی موت خدا کے ہاتھ میں ہے لیکن ان کو انسان تو سمجھا جاتا ۔

(جاری ہے)

اس سے بڑا ظلم کیا ہوسکتا ہے کہ مریضہ کوچار ہسپتالوں کے چکر لگوائے گئے لیکن کسی نے علاج پر توجہ نہیں دی حالانکہ ڈاکٹر انتہائی مقدس پیشے سے وابستہ ہیں اورانسانی زندگی بچانا ان کا فرض منصبی ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی خاتون زہرابی بی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اورجاں بحق خاتون کے بیٹوں،بیٹی اوردیگر لواحقین کو دلاسہ دیااورکہا کہ ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی۔

متعلقہ عنوان :