ایرانی سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کر گئے

اتوار 8 جنوری 2017 23:00

ایرانی سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کر گئے

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کر گئے، ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق علی اکبر ہاشمی رفسنجانی دل کی تکلیف کی وجہ سے ایرانی دارالحکومت تہران کے ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ اتوار کو انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

سابق ایرانی صدر کی عمر 82 سال تھی، علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 2007ء سے 2011ء تک ایران کے صدر رہے۔ واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کے بعد ہاشمی رفسنجانی ایران کے چوتھے صدر منتخب ہوئے۔