مسلم لیگ (ن) ترقیاتی منصوبوں کی باعث صوبے میں مزید فعال ہورہی ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں مخلوط حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ادا کررہی ہے، سردار درمحمد ناصر

اتوار 8 جنوری 2017 22:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) صوبائی مشیر برائے سمال انڈسٹریز سردار درمحمد ناصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)ترقیاتی منصوبوں کی باعث صوبے میں مزید فعال ہورہی ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں مخلوط حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملک صوباء خان تارن کی قیادت میں تارن اور سید قبیلے سے تعلق رکھنے والے تین سو پچاس افرادکی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئر مین میونسپل کمیٹی حاجی فتح محمد ناصر، مسلم لیگ ن ضلع زیارت کے جنر ل سیکر ٹری جمیل خان دُمڑ ،مسلم لیگ ن دکی کے حید ر رحمت اللہ موسیٰ خیل اور ملک صوباء خان تارن سمیت دیگر مقررین نے تقریب نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر نے کہا کہ ملک صوباء خان تارن قبائلی رہنما سید حسن شاہ ، حاجی شاہ میر خان اور انکے دیگر تین سو پچاس ساتھیوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کرکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زیر ی اور مسلم یگ (ن )کے صوبائی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم انکے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچا ئیں گے۔

اس موقع پر علاقہ ٹکڑیاں کیلئے واٹر سپلائی ، بلڈوزر گھنٹے ،ادراکروغازی روڈ بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا گزشتہ 30 سالوں میں کوئی نظیر نہیں، ٹرانسپورٹ اڈے کی تعمیر کیلئے 10کروڑ روپے کا ٹینڈر مشتہر ہو چکا ہے‘ بہت جلد ٹرانسپورٹ اڈے کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔ صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ علاقے میں بلا امتیاز ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :