شامی صدر باغی گروہوں سے مذاکرات کے لیے تیار

اتوار 8 جنوری 2017 22:20

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ وہ ملک میں قیام امن کی خاطر آئندہ ماہ شروع ہونے والے امن مذاکرات کے نئے سلسلے کے بارے میں پرامید ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز دمشق میں تین فرانسیسی قانون دانوں کے ساتھ اپنی ایک ملاقات میں اسد نے مزید کہا کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ترک اور روسی ثالثی میں ہونے والے یہ مذاکرات اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ شامی صدر کے بقول ملک میں قیام امن کی خاطر وہ شام میں سرگرم اکانوے باغی گروہوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن داعش اور دیگر جہادی گروہوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :