شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے لیے تیار

اتوار 8 جنوری 2017 22:20

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ کسی وقت بھی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کیمونسٹ ریاست کی طرف سے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ملکی سربراہ کم یونگ اٴْن کی طرف سے حکم ملنے پر یہ تجربہ کسی بھی مقام سے کیا جا سکتا ہے۔ پیونگ یانگ حکومت نے اسلحے کی اس دوڑ کے لیے امریکا کی ’دشمنانہ پالیسیوں‘ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کم یونگ اٴْن نے یکم جنوری کو کہا تھا کہ شمالی کوریا جوہری بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے قریب پہنچ چکاہے ۔