ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 82برس کی عمر میں انتقال کرگئے

صدر ،وزیراعظم کی طرف سے اظہار تعزیت

اتوار 8 جنوری 2017 22:20

تہران،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 82برس کی عمر میں انتقال کرگئے،صدر پاکستان ممنون حسین،وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایران کے سابق صدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ایران کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے،علی اکبر اتوار کی شب تہران کے ہسپتال میں انتقال کرگئے، وہ2007ء سی2011ء تک ایران کے صدر رہے،علی اکبر ہاشمی کے انتقال پر صدر ممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف،سابق صدر آصف علی زرداری نے ایران کے سابق صدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :