اوتھل درگاہ سید فدا حسین شاہ کا تین روزہ سالانہ میلا سیکورٹی خدشات کے پیش نظر منسوخ

اتوار 8 جنوری 2017 22:20

لسبیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء)اوتھل درگاہ سید فدا حسین شاہ کا تین روزہ سالانہ میلا سیکورٹی خدشات کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ایس ایس پی لسیبلہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی منور شیخ اور ایس ایچ او غلام رسول رونجھو پولیس پارٹی کے ہمراہ سید فدا حسین شاہ کے احاطے کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قاضی نورالحق بلوچ ،خلیفہ شاہ کلیم نے انتظامیہ کو بتایا کہ ہم انتہائی سادگی سے میلہ منعقدکرینگے صرف لنگر تقسیم ہوگاجبکہ جن دکانداروں اور دیگر اشیا ء کے تاجروں نے اسٹال لگائے ہیں وہ آج رات ہی کو ختم کردینگے تاہم پولیس اور لیویز نے تمام دکانداروں کو اسٹالز ختم کرنے کا حکم دے دیا۔