آئند ہ لوکل سرٹیفکیٹ چھتر سے ہی جاری کیئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیر احمد ناصر

اتوار 8 جنوری 2017 22:20

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء)تحصیل چھتر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اورعوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایف سی کمانڈنٹ سبی ذوالفقار باجوہ‘ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر‘ کرنل محمداشرف ایس ایس پی‘ عبدالحئی عامر بلوچ‘ میجر قاسم‘ کیپٹن محمد عثمان اسسٹنٹ کمشنر چھتر‘ غلام حسین بھنگر ڈی ایس پی‘ دیدار مگسی ایس ایچ او‘ منظور سیال اسسٹنٹ انجنیئر پی ایچ ای چھتر اور محمدایوب بھٹو سمیت دیگر شریک ہوئے جبکہ کھلی کچہری میں سردار غلام مصطفی شاہ وڈیرہ بہرام شاہ ماسٹر مولابخش پیچوہا‘ مجید شاہ‘ غلام علی شاہ سمیت علاقائی معتبرین سیاسی وسماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے امن وامان اور عوام کودرپیش مسائل بنیادی ضروریات کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کیئے۔ کمانڈنٹ ایف سی ذوالفقار باجوہ، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر سمیت دیگر افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھتر سمیت پورے علاقے میں امن وامان قائم کرنے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت پر حال میں یقینی بنانے کے لئے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کئے جاریے ہیں‘ مٹھی بھر عناصر علاقے کا امن تباہ نہیں کرسکتے‘ ملک دشمن عناصر کے خلاف عوام اٹھ کھڑی ہو،پولیس ایف سی اور سول انتظامیہ ملکر کام کررہے ہے‘ عوام تعاون کریں ملک دشمن عناصر سے جنگ بہت چکے ہیں اب انہیں غاروں سے باہر نکال کرانہیں نشان عبرت بنائیں گے، چھتر میںپکی سڑکوں کی تعمیر تعلیمی اداروں کو فعال بنانے صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اورامن وامان اور عوام کاتحفظ یقینی بنانے کے لئے ایف سی اور پولیس کی مزید چیک پوسٹوں قائم کئے گئے ہیں جبکہ تحصیل چھتر میں پولیس اور سول محکمہ سمیت تمام دفاتر کو جلد منتقل کردیا جائے گا آئند ہ لوکل سرٹیفکیٹ بھی چھتر سے ہی جاری کیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ سب سے زیادہ محب وطن ہیں وہ ملک وقوم کی ترقی اور اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے انہیں بھی اپنے کرداراداکرنے کی ضرورت ہے عوام دشمن اور ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ وہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں ورنہ انہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کو پناہ اور سہولت کاری دینے والے بھی اتنے مجرم تصور ہوں گے جتنے شرپسند عناصر ہیں عوام اور ہم سب ملکر امن وامان قائم کریں گے۔