سعودی وزارت خارجہ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 24 گھنٹے میں ویزے کے اجرا کی منظوری دیدی

اتوار 8 جنوری 2017 22:20

سعودی وزارت خارجہ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 24 گھنٹے میں ویزے کے اجرا ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) سعودی وزارت خارجہ نے آخرکار مملکت میں داخلے کے لیے تجارتی ویزوں کے حصول کے واسطے اقدامات کو آسان اور تیز تر بنانے کے طریقے کار کی منظوری دیدی۔ اس نئی پیش رفت کے نتیجے میں مملکت کا دورہ کرنے کے خواہش مند غیر ملکی سرمایہ کار اپنا پاسپورٹ دینے کے 24 گھنٹوں کے اندر ویزا حاصل کر سکیں گے۔

اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کی ہدایت پر منظور کیے جانے والے نئے انتظامات کے مطابق تجارتی مقاصد کے ویزوں کو تین درجوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ان میں مملکت میں کام کرنے والی تجارتی تنصیب کے لیے ویزا ، کاروباری حضرات اور تاجروں کے لیے ویزا اور تجاری وفود کے دورے کے لیے ویزا شامل ہیں۔سعودی روزنامے "الاقتصادیہ" کے مطابق کاروباری حضرات اور تجارتی وفود کے لیے ویزوں کی پالیسی پر تو یکم جنوری 2017 سے عمل درامد شروع ہوچکا ہے جب کہ مملکت میں کام کرنے والی تجارتی تنصیبات کے لیے دورے کے ویزے دیے جانے کا سلسلہ آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تجارتی تنصیبات کے لیے ویزوں کے اجرا کی کارروائی متعلقہ اداروں کے درمیان الکٹرونک رابطے کے ذریعے ہی عمل میں لائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں چیمبرز آف کامرس سے دعوت ناموں کی تصدیق کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔کاروباری حضرات کے لیے ویزوں کے سلسلے میں جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی ان حضرات سے رابطہ رکھتی ہے جن کو ویزے جاری کر دیے گئے ہوتے ہیں تاکہ مملکت میں سرماریہ کاری کے مواقع سے ان افراد کو آگاہ کیا جا سکے۔بیرون مملکت سعودی عرب کے تمام سفارتی مشنوں کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ ویزوں کے اجرا کے لیے یکساں ضروریات کی پاسداری کریں۔

متعلقہ عنوان :