سوہاوہ ،کاراور ٹویوٹا میں تصادم ،جاں بحق پنجاب کالج گوجرخان کے 2طلبہ اورٹویوٹا ڈرائیور کی شناخت ہوگئی

اتوار 8 جنوری 2017 22:20

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) جی ٹی روڈ پرکاراور ٹویوٹا تصادم میں جاں بحق ہونیوالے 14افراد میں سے پنجاب کالج گوجرخان کے 2طلبہ اورٹویوٹا ڈرائیورکی کی شناخت ہوگئی، میتیں ورثاء کے سپُرد ،باقی کئی میتوں کی بھی شناخت مکمل ،پنجاب کالج کے مرنیوالے طلبہ میں سوہاوہ کے رہائشی انٹر میڈیٹ پارٹ ٹوکے دو طلبہ حارث وحید، عقیل احمداورٹویوٹا ڈرائیور افضال شامل ہیں،یہ حادثہ جی ٹی روڈ پرگوجرخان اور سوہاوہ کے راستہ میں واقع گائو ں پنڈ متے خان کے قریب اتوارکی دوپہرپیش آیا تھا جس میںپنجاب کالج کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے جانیوالے ان طلبہ کی رینٹ پر حاصل کردہ کارکااگلا بایاں ٹائر پھٹ گیا اور کار بے قابو ہوکر ہوا میںقلابازی کھاتے ہوئے دوسری سڑک پر مسافروں سے بھری گجرات جاتی ٹویوٹا ہائی ایس وین کے ساتھ خوفناک دھماکہ کے ساتھ ٹکراگئی،اس حادثہ میں ٹویوٹا ڈرائیور افضال ،2طلبہ ،1کمسن بچے ،5خواتین اوردوسرے مسافروں سمیت مجموعی طور پر14افراد جاں بحق اور12دوسرے زخمی ہوگئے تھے ، 4زخمیوںکی حالت بدستور انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے ، پنجاب کالج کے ہی طالب علم اُسامہ اعجاز سمیت 9شدید زخمیوں کوDHQہسپتال راولپنڈی اور زخمی کمسن تینوںبچوں کو پِمز ہسپتا ل منتقل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :