پی ٹی آئی ہماری قیادت پرایک روپے کی بھی کرپشن ثابت کردے تومسلم لیگ ن سیاست سے دستبردار ہو جائے گی

راولپنڈی کاشیداٹلی مردنہیں خواجہ سراء ہے چیلنج دیتاہوں اس کاطبی معائنہ کروایاجاسکتا ہے، وہ پی ٹی آئی کے ادھارووٹوں سے منتخب ہوئے ،خفیہ قوتوںکے ایماپرچوہدری شیرعلی بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کرتے رہے صو با ئی وزیر قا نون کی میڈ یا سے گفتگو

اتوار 8 جنوری 2017 22:20

پی ٹی آئی ہماری قیادت پرایک روپے کی بھی کرپشن ثابت کردے تومسلم لیگ ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) پنجاب کے وزیرقانون راناثنااللہ خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ہماری قیادت پرایک روپے کی بھی کرپشن ثابت کردے تومسلم لیگ ن سیاست سے دستبردار ہو جائے گی کسی بھی ترقیاتی منصوبے میںکرپشن ثابت ہوتوعدلیہ آزادہے رٹ دائرکی جاسکتی ہے عمران خان،جہانگیرترین اوران کے والدسے حساب مانگاگیاتوانہیںمشکل ہوجائے گامیاںشریف1971سے اربوںروپے کے مالک تھے لیکن ان کاحساب مانگاجاتا ہے راولپنڈی کاشیداٹلی مردنہیںخواجہ سراء ہے چیلنج دیتاہوںاس کاطبی معائنہ کروایاجاسکتا ہے ایساہی حال عمران خان کاہے وہ ریحام خان کے ایک انٹرویوکی مارہیںشیخ رشیدکادعویٰ کہ2018کے الیکشن میںمیاںنوازشریف وزیراعظم نہیںہوںگے فضول ہے وہ اپنی زبان کولگام دیںعزت اللہ تعالیٰ دیتے ہیںکسی بندے کے اختیار میںنہیںماضی میںشیخ رشیدمیاںنوازشریف کے نام پرجبکہ اس بارپی ٹی آئی کے ادھارووٹوںسے منتخب ہوئے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوںنے چوہدری شیرعلی پرالزام عائد کیا کہ انہوںنے میئرکے انتخاب میں12کروڑوروپے جمع کئے ہم نے ان کی شہرپرقبضے کی کوشش کوناکام کیاصوبائی وزیرنے کہاکہ ایک سال سے بلدیاتی الیکشن کامعرکہ جاری تھاعوام نے ہمارے گروپ کے حق میںفیصلہ دیاجبکہ میئرکے نام سے گروپ بندی کرنے والے اپنے گھرسے ہار گئے چوہدری شیرعلی کی جانب سے مبینہ طورپرآئندہ الیکشن میںپی پی70سے آزادامیدوارکی حثیت سے الیکشن لڑنے کے اعلان کوانہوںنے فضول قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ شہرکی خدمت پرتوجہ دیںگے خفیہ قوتوںکے ایماپرچوہدری شیرعلی بلدیاتی الیکشن میںمسلم لیگ ن کے خلاف سازشیںکرتے رہے وہ ہم اپرالزام لگاتے ہیںتواس کاثبوت بھی پیش کریںخفیہ قوتوںکی ایجنٹ بن کرالزام ثابت نہیںکئے جاسکتے ۔