پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے بلوچستا ن کے کونے کونے سے پسماندگی کا خاتمہ ہوگا، وہ وقت دور نہیںجب پاکستان بھی دنیا کے خوشحال ممالک کی صفوں میں شامل ہوجائے گا،ملک میں امن و امان کی صورت حال بہت بہتر ہے ، سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر

اتوار 8 جنوری 2017 21:50

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے بلوچستا ن کے کونے کونے سے پسماندگی کا خاتمہ ہوگا، وہ وقت دور نہیںجب پاکستان بھی دنیا کے خوشحال ممالک کی صفوں میں شامل ہوجائے گا،ملک میں امن و امان کی صورت حال بہت بہتر ہے ، لورالائی کو صوبے کے دیگر ترقی یا فتہ اضلاع میں شامل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں عوامی خدمت کا جذبہ لے کر سیاسی میدان میں قدم رکھا ہے کسی کو نظرانداز نہیںہونے دیں گے،کرپشن ایک معاشرتی ناسور ہے جس سے چھٹکار ا حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ کرپشن کی وجہ سے حقدار لوگوں کو حق نہیںملتا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے لورالائی میں ایک قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر بلوچ خان اوتمانخیل ، سردار زادہ ایوب خان ناصر اور ناصرخان ناصر اورملک مو سیٰ جان زخپیل بھی موجود تھے۔سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار جماعت ہے اور آنے والے انتخابات میں بھی کلین سویپ کرے گی، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی تما م پالیسوں پر عوام ایک بار پھر بھرپور اعتما د کا اظہا رکرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہد اری سے کئی منصوبے اقتصادی زون کی تکمیل سے منسلک ہیں‘منصوبے سے روزگارکے مواقع ملیں گے۔ سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ سی پیک بلوچستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا‘ بلوچستان کیلئے 12منصوبو ں کی منظوری سے عوام کی حالت اور تقدیر بدل جائے گی،ملکی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خاتمے کا روڈ میپ ہے ۔