لورالائی شہر میں کافی حد تک جرائم پر قابو پالیا ہے ،ڈی ایس پی صدر نورمحمد بڑیچ

اتوار 8 جنوری 2017 21:50

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء)ایس ایچ او پولیس صد رتھانہ سید ناصرشاہ اور ان کے عملے نے زیرقیادت ڈی پی او لورالائی زاہد آفاق اور ڈی ایس پی صدر نورمحمد بڑیچ لورالائی شہر میں سن 2016ء میں سماج دشمن عناصر ، منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرکے لورالائی شہر میں کافی حد تک جرائم پر قابو پالیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او پولیس تھانہ صدرنے اپنی نفری کے ہمراہ 51156گرام چرس ، 1823گرام افیون ، 124گرام ہیروئین اور248بوتلیں شراب برآمد کرکے مختلف ملزمان کو گرفتار اور اس کے ساتھ ساتھ ایک عدد کلاشنکوف ، ایک عدد رائفل چائنا ، دوعدد کلاشنکوف، ایک عد د شاٹ گن ، سولہ عدد پسٹل‘ پانچ سواکیس مختلف بور کے کارتوس ، دوسو دانے میگزین ، ایک عد د خنجر برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔

اکیس اشتہاری ملزمان اور پندرہ سو اٹھ مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا اور اسی طر ح مختلف کیمپوں میں بھی غیر قانونی رہائش پذیر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا لورالائی شہر میں امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کیلئے پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔