صوبائی حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، میرٹ کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر شیرانی حیات کاکڑ

اتوار 8 جنوری 2017 21:50

شیرانی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر شیرانی حیات کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے،میرٹ کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی حیات کاکڑ نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوںکو میرٹ پر ہی نوکری دیا جائے گامیرٹ کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،حکومت بیروزگاری ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لیویز کی آسامیوں پر ٹیسٹ صاف شفاف طریقے سے ہوئے ہیںاور ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو زبانی انٹر ویو کے لئے بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شیرانی ایک سرحدی ضلع ہے جس کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے لیویز فورس کی تعیناتی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے زیر اہتمام امیدواروں کے قد،چھاتی کی پیمائش ٹیسٹ اور زبانی انٹرویو کا مرحلہ اختتام پذیر کو ہے ،پاک فوج نے ملکر ان مرحلوں میں ہمارا ساتھ دیا ہے اور صاف شفاف طریقے سے قد چھاتی کی پیمائش اور ٹیسٹ کے مرحلے منعقد ہوئے، انہوں نے کہا کہ بیروزگار اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر تعینات کرنے کے لئے ہم سخت کو ششوں میں مصروف عمل ہیں ۔

انشاء اللہ انٹرویو کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کو تعینات کیا جائے گا۔