فلپائن میں سمندری طوفان، احتیاطی اقدامات مکمل، چھ ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اتوار 8 جنوری 2017 21:50

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) فلپائن میں ایک بڑے سمندری طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کی خاطر جنوبی ساحلی جزائر سے چھ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو حکام نے بتایا کہ اس طوفان کی وجہ سے مزید لینڈ سلائیڈنگز اور سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے۔ منیلا حکومت متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہے جبکہ سمندری سفر کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ فلپائن میں سالانہ قریب بیس بڑے سمندری طوفان آتے ہیں، جن میں متعدد خونریز ثابت ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :