شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تیاری کرلی، کم یونگ کے حکم کا انتظار

اتوار 8 جنوری 2017 21:50

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ کسی وقت بھی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس کیمونسٹ ریاست کی طرف سے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ملکی سربراہ کم یونگ ان کی طرف سے حکم ملنے پر یہ تجربہ کسی بھی مقام سے کیا جا سکتا ہے۔ پیونگ یانگ حکومت نے اسلحے کی اس دوڑ کے لیے امریکا کی دشمنانہ پالیسیوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کم یونگ ان نے یکم جنوری کو کہا تھا کہ شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔