راحیل شریف کا 39ممالک کی اتحادی افواج کا سربراہ بننے کا انفرادی فیصلہ ہے یہ حکومت کا فیصلہ نہیں ہے ، ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے خود فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کس طرح گزارنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اتحادی فورسز کو جوائن کر لیا اس پر ہمیں کوئی تشویش نہیں ہے،وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

اتوار 8 جنوری 2017 21:50

راحیل شریف کا 39ممالک کی اتحادی افواج کا سربراہ بننے کا انفرادی فیصلہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ راحیل شریف کا 39ممالک کی اتحادی افواج کا سربراہ بننے کا انفرادی فیصلہ ہے یہ حکومت کا فیصلہ نہیں ہے ، ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے خود فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کس طرح گزارنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اتحادی فورسز کو جوائن کر لیا اس پر ہمیں کوئی تشویش نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ 39اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کی قیادت سنبھالنے کا راحیل شریف کا انفرادی فیصلہ ہے ،یہ حکومت کا فیصلہ نہیں ہے ، اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے خود فیصلہ کیا کہ وہ اپنی زندگی کس طرح گزارنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راحیل شریف کے فورسز کو جوائن کرنے پر ہمیں کوئی تشویش نہیں ہے ، میرے خیال میں انہوں نے اپنے محکمے سے اس کی ضرور اجازت لی ہوگی کیونکہ پہلے بھی بے شمار ریٹائرڈ جنرلز نے تھنک ٹینکس میں اور دیگر اداروں میں جا کے خدمات سرانجام دی ہیں ۔

ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ راحیل شریف کی اسلامی اتحادی فورسز بننے پر ہمیں کوئی تشویش نہیں ہے اگر ان کے کسی اقدام سے حکومت پالیسی پر اثر پڑا تو اس پر پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ۔