سابق ایرانیصدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 82سال کی عمر میں انتقال کر گئے،سپریم لیڈ ر خامنہ ای اور حسن روحانی کا اظہارا فسوس

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 جنوری 2017 21:44

سابق ایرانیصدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 82سال کی عمر میں انتقال کر گئے،سپریم ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2017ء) ایران کے سابق صدراور ملک کی نامور سیاسی شخصیت علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 82سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔اتوارکو ایرانی میڈیا کے مطابق سابق صدر ر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کر گئے ہیں ،82سالہ ر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی دل کی تکلیف کے باعث تہران کے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے ۔ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی3اگست 1989سے لیکر 3اگست1997تک صدر رہے تاہم 2005 میں انھیں محمود احمدی نژاد سے شکست ہوئی تھی۔

اسلامی انقلاب کے بعد علی اکبر ہاشمی رفسنجانی ایران کے چوتھے صدر منتخب ہوئے ۔ اسکے علاوہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی6فروری 1989سے چیئرمین آف ای ڈی سی کے عہدے پر تعینات تھے ، وہ 25جولائی 2007سے لیکر 8مارچ2011تک اسمبلی آف ایکسپرٹس کے چیئرمین بھی رہے ،علی اکبر ہاشمی رفسنجانی28جولائی 1980سے 3اگست1989تک چیئرمین پارلیمنٹ رہے ،اسکے علاوہ وہ 6نومبر1979سے لیکر 12اگست1980 تک قائمقام وزیرداخلہ کے عہدے پر بھی تعینات رہے ۔

(جاری ہے)

علی اکبر ہاشمی رفسنجانی25اگست 1934کو پیدا ہوئے اور انکے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سمیت دیگر شخصیات نے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے ۔ہاشمی رفسنجانی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ تھے جس کا کام پالیمان اور شوری نگہبان کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :