کارکن قومی جماعت کو منظم اور متحرک بنانے کے عمل کو تقویت بخشیں،میر جان محمد بلیدی

ہماری قیادت سیاسی عمل کی پیداوار ہے جو عوام سے ہے ،خطاب

اتوار 8 جنوری 2017 21:30

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء): نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات، سابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان میر جان محمد بلیدی، پارٹی کے صوبائی صدر سابق اسپیکر کہدہ اکرم دشتی، پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق ویزیر اعلیٰ کے پولیٹیکل سیکر یٹری چیرمین حلیم بلوچ نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی امید ہے لہذا تمام کارکن و ساتھی اس قومی جماعت کو منظم اور متحرک بنانے کے قومی عمل کو تقویت بخشیں، ہماری قیادت سیاسی عمل کی پیداوار ہے جو عوام سے ہیں اور عوام ہی کی طاقت پر ایمان رکھتے ہیں اور عوامی طاقت پر فخر بھی کرتے ہیں، قومی بقاء کے فکر کے تحت ہی ہم قومی سیاست سے منسلک ہیں اور قومی تعمیر و ترقی کا ایجنڈا ہی ہماری سیاست اور جدوجہد کا بنیادی محور ہے، گزرے ہوئے کل کی طرح آج بھی تعلیم ہی ہماری اولین ترجیع رہی ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ باعلم ، باصلاحیت ، باشعور بلوچستان ہی ہمارے قومی تشخص کا ضامن ثابت ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز نیشنل پارٹی تحصیل کلاتک کے تحصیل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہویئے کیا، اس موقع پر پارٹی کے رہنماء واجہ ابلحسن بلوچ، حاجی فدا حسین دشتی، محمد طاہر بلوچ ، معمد جان دشتی، مشکور انور، ٹھیکہ دار زبیر احمد ، حاجی معمد اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا، تحصیل کونسل اجلاس میں تحصیل کلاتک کے کابینہ کے عہدیداران اور ضلع کونسل کے ممبران کا چناو عمل میں لایا گیا، پارٹی کے مرکزی اور علاقاء قاہدین نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو اپنے تحصیل میں مذید فعال و منظم کرینگے، مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی معض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ بلوچستان کے وطنی مفادات کے تحفظ کے تاریخی قومی تحریک کے تسلسل کا نام ہے جو فعال تنظیمی اداروں کے بل بوتے پر اپنا سیاسی وجود رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے ہیں ، عوام کی طاقت پر ہی بھروسہ اور ایمان رکھتے ہیں اور عوام کی طاقت ہی ہماری سیاسی قوت ہے جس پر ہمیں فخر ہے، نیشنل پارٹی کے مرکزی قاہدین نے تحصیل کلاتک کے کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکران قومی اور وطنی سیاست کا مضبوط قلعہ رہا ہے، مکران کے ترقی پسندانہ سیاسی فکر سے ہی بلوچ نیشنل ازم کے قومی سیاست کو ایندھن ملتی رہی ہے مگر آج ہمارے قومی سیاست کے اس مضبوط قلعے میں نقب زنی کی معلاتی سازشیں رچی جارہی ہیں جو کہ لمعہ فکریہ سے کم نہیں ہے، آج ہماری قومی ذمہ داری یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم خود کو من حیث القوم سیاسی طور پر منظم کرتے ہوئیے ان قومی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی سعی کریں ، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی حالیہ مردم شماری کے قومی ایشو پر ازحد سنجیدہ اور فکرمند ہے اور سمجھتی ہے کہ قومی زیست و مرگ کے اس حساس معاملہ کو سیاست کی نذر کرنا قومی جرم سے کم نہ ہوگا، انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے قومی پروگرام کو گھر گھر پہنچا کر اپنے عوام کو منظم کریں۔