اکابرین سے حق وصداقت اور کرپشن سے پاک سیاست سیکھی ہے ، عبدالمجید خان

اتوار 8 جنوری 2017 21:30

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ژوب کے علاقائی یونٹ ولہ اکرم کے زیر اہتمام پارٹی کارکنوں کے تربیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا کہ قربانیوںبھرپور سیاسی جمہوری جدوجہ ورثے میں ملی ہے اور اپنے اکابرین سے حق وصداقت اور کرپشن سے پاک سیاست سیکھی ہے اور اس پر عمل پیرا ہوکر کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے ۔

تربیتی سیمینار سے ژوب کے ڈسٹرکٹ چیئرمین سلیم خان ، سردار بہادر خان موسیٰ خیل ، عزیز خان ، اللہ نور لالا ، نصیر ننگیال ، نعمت اللہ خان مندوخیل، برملا خان برمول نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض نصیب اللہ اور تلاوت کلام پاک حافظ عید محمد نے کی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی مسلسل قید وبند کی تاریخ ساز جدوجہد کے بدولت ہمیں آج ایک مضبوط منظم سیاسی پارٹی ملی ہے ۔

جو پشتونخوا وطن کے کونے کونے اور چپے چپے میں موجود ہے اور پشتونخوا وطن کی قومی وحدت اور قومی واک واختیار ، ملک میں جمہوریت ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، عدلیہ کی آزادی اور قوموں کی برابری کیلئے برسرپیکار ہے ۔ مقررین نے کہا کہ ژوب کی تاریخ اور سردم خیز سرزمین نے پشتون قومی تحریک کو سائیں کمال خان شیرانی ، مولوی رحمت اللہ صاحب ، عبدالرحیم خان مندوخیل ، از میر خان مندوخیل ، حاجی حکیم خان مندوخیل، سائیں حسن خان مندوخیل جیسے مایہ ناز ہستیاں دی ہیں۔

اور آج بھی پارٹی چیئرمین محترم مشر محمود خان اچکزئی کے پر افتخار قیادت میں پشتون قومی تحریک تمام پشتونخوا وطن میں فعال سیاسی کرادر ادا کررہی ہے ۔ ماضی کی طرح آئند ہ بھی اپنے عوام کی خدمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے پشتون قوم کو ایک منظم سیاسی پارٹی دی ہے ۔ ون مین ون ووٹ ، جمہوری حکمرانی کیلئے قوموں کی برابری ، ملک کو حقیقی وفاقی جمہوریہ بنانے کیلئے عمر بھر قید وبند کی مشقت کی سزا ملی ہے ۔

آج کی جمہوریت خان شہید اور دیگر جمہوری سیاسی اکابرین کے قید وبند اور قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آنیوالی مردم شماری کو شفاف بنانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری اور آئینی فریضہ ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی نے کہا کہ صوبے کے تمام گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائیگی اور صوبے کے غریب بیروزگار جوانوں کو روزگار دینا ہماری ذمہ داری ہوگی۔

پشتون بلوچ دوقومی صوبے میں پشتونوں اور بلوچوں کی برابری یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے پڑینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پشتونخوا کے عوام نے پشتونخوامیپ کو جو مینڈیٹ دیا اور پارٹی صوبائی حکومت میں عوام کے مسائل مصائب ومشکلات کو دور کرنے میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔ کسی کو بھی پلی بارگین کرنے اور عوام کا پیسہ ہڑپ کرنے نہیں دینگے ۔ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور ہماری پارٹی نے ملک میں پشتونوں کے علاوہ بلوچوں ، سندھیوں ، سرائیکیوں اور دیگر مظلوم اقوام کیلئے آواز اٹھاتی رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام پر ان کے مرضی ومنشاء کے خلاف فیصلے مسلط کرنا ناقابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اور اس کے محبوب چیئرمین محمود خان اچکزئی کے میڈیا کیخلاف میڈیا کے کچھ عناصر غلط کردار ادا کررہے ہیں ہم انہیں یاد دلانا چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں پشتونخوامیپ ہی واحد پارٹی ہے جو خان شہید سے لیکر اب تک کسی آمرکے سامنے نہیں جھکی اور مسلسل غیر جمہوری قوتوں کیخلاف پرسرپیکار رہی ہے۔

اور آمرانہ ادوار میں پارٹی کی رہبری ان کی زیر عتاب رہی ہے اور پارٹی اور اس کے رہبری نے تمام مشکلات ، مصائب پر صبر وتحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا ہے ۔ ہم اپنی رہبری کے سیاسی جمہوری عوام دوست کردار پر فخر کرتے ہیں اور اپنے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قومی سیاسی جمہوری جدوجہد میں پارٹی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :