صحت مندانہ ماحول کی فراہمی بلدیاتی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے‘ چیئرمین بلدیہ ملیر

اتوار 8 جنوری 2017 21:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ عوام کو بیماریوں سے پاک، صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا بلدیاتی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، اس ضمن میں جراثیم کش اودیات اسپرے مہم کا مرحلہ وار آپریشن مچھر، مکھیوں، ڈینگی و دیگر حشرات، کیڑے مکوڑوں کے خاتمے اور افزائش کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، موسم سرما میں بلدیہ ملیر کی تمام یوسیز میں اسپرے مہم کو یقینی بنایا جائے۔

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسیز چیئرمین و وائس چیئرمین یو سی وائس چیئرمین لالا وحید زمان اور کونسلرز حضرات کے ہمراہ ڈینگی و دیگر حشرات کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن جمال ناصرخان، پی ایس چیئرمین ثنا اللہ، ڈائریکٹر سولیڈ ویسٹ واثق ظفر بھی موجود تھے۔

چیئرمین بلدیہ ملیر نے اسپرے کی 50 گاڑیوں کو روانہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈینگی و دیگر جراثیم کی افزائش اور پیدائش کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کے تحت جراثیم کش ادویات کا اسپرے انتہائی اہم ضرورت ہے، ٹائر پنکچرز کی شاپ پر رکھے جانے والے پانی ڈرمز، سوئمنگ پولز، مساجد و امام بارگاہوں کے وضو خانے، گھروں کی سیڑھیوں کے کنارے مچھر کی پیدائش و افزائش کی محفوظ پناہ گاہیں ثابت ہوسکتی ہیں، لہذا ضروری ہے کہ جراثیم کی پیدائش اور افزائش کی روک تھام کو یقینی بنانے میں عوام بھی اپنا کردار ادا کریں اور سڑے گلے پھل اور سبزی وغیرہ صرف کچرا کنڈیوں میں ڈالیں تاکہ بروقت ان کی صفائی ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :