حمزہ خٹک نے دوسری اصغر خان نیشنل ایمچور گالف چمپئن شپ جیت لی

اتوار 8 جنوری 2017 20:10

پشاو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) دوسری اصغر خان نیشنل ایمچور گالف چیمپئن شپ کااختتام پی اے ایف گالف کورس پشاور میںہوا۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان،چیف آف دی ایئر سٹاف، پاکستان ائیر فورس اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ حمزہ خٹک نے دوسری اصغر خان نیشنل ایمچور گالف چیمپئن شپ جیت لی ، بلال بالی نے دوسری ، میجر جمشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی،چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے انعامات تقسیم کئے۔

پی اے ایف گالف کورس پشاور میں منعقد ہ چیمپئن شپ میں حمزا خٹک نے گیارہ انڈر205 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی 54ہولز پر منعقدہ چیمپئن شپ میں حمزا خٹک نے پہلے دن کے رائونڈ میں تین انڈر69 ، دوسرے دن میں فورانڈر68 اور آخری دن کے رائونڈ میں 68 سکور کرکے چیمپئن شپ گیارہ انڈر205 نٹ سکور سے جیت لی ۔

(جاری ہے)

جبکہ بلال بالی نے دو انڈر214 نٹ سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور میجر جمشیدنے 214 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

چیمپئن شپ میں گراس کی ٹرافی زبیر حسین نے گراس225 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، زبیر حسین نے پہلے اور دوسرے دن چاراوور پار 76 جبکہ آخری دن ون اوور پار 73 کا سکور کیا اور اس طرح چیمپئن شپ میں گراس کاٹائٹل اپنے نام کرلیا۔طارق محمود نے گراس 226 سکور کے ساتھ دوسری اورملک پرویز نے گراس 232 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔خواتین کے مقابلوں میں طاہرہ نذیر نی74 سکور کے ساتھ پہلی، مس آمنہ امجد نے 72 سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ڈاکٹرفریدہ نصیر نے گراس میں پہلی مسز کرنل طارق نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :