شام اور برما میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف ملتان میں مسلم لیگ (ن) کااحتجاجی مظاہرہ ،برما اور یو این او کا پرچم نذرآتش

اتوار 8 جنوری 2017 19:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن)لیبرونگ کے زیراہتمام سٹی صدر ڈاکٹرملکہ تبسم کی قیادت میں شام اور برما میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف ملتان کے حسن آباد چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں رہنما مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ فرحان انصاری،فرزانہ ،تسلیم رفیق،شاہدہ بی بی،آصفہ بی بی ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے اقوام متحدہ اور برما کا جھنڈا بھی نذرآتش کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ برما اور شام میں مسلمانوں پربدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔دونوں ممالک میں مسلمانوں پر مظالم پراقوام متحدہ اور دیگرعالمی اداروں کی خاموشی شرمناک ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک شام اور برما میں مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم کیخلاف آواز بلندکریں۔