بڑی تعداد میں لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنا چاہتا ہیں ‘آنے والے دنوں میں یہ سلسلہ جاری رہے گا

ْپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹرسعید غنی کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائو ں سے بات چیت

اتوار 8 جنوری 2017 19:20

بڑی تعداد میں لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنا چاہتا ہیں ‘آنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے مرکزی میڈیا سیل میں آئے شہر بھر سے ایم کیو ایم ،پی ایس پی ،مجلس وحدت المسلمین ،آل پاکستان مسلم لیگ اور اے این پی کارکنان نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے صحت وکراچی ڈویڑن کے جنرل سیکریٹری ،سنیٹر سعید غنی سے اتوار کو ملاقات کی اور ان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر سنیٹر سعید غنی نے کہا کہ بڑیہ تعداد میں لوگ ہیں جو اپنی شمولیت کا اعلان کرنا چاہتا ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ سلسلہ جاری رہے گا،مختلف جماعتوں کے اہم رہنما بھی بہت جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے،کراچی کی ترقی کے لئے سب مل کر کام کریں گے،اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی رہنمائ راشد ربانی بھی موجود تھے،سنیٹر سعید غنی نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف میں محرومی سمجھا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے گزارش ہے کہ کیسز کو جلد از جلد سن کر نمٹا یا جائے،ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،لیکن گزارش ہے کہ کیسوں کو جلد نمٹا کے انصاف دیا جائے،ایم کیو ایم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سنیٹر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنما پہلے نائن زیرو کا قبضہ چھڑائیں پھر سندھ کی علیحدگی کی بات کریں،پی پی میں شامل ہونے والوں میں پی ایس پی ثاقب عمر،کامران صدیقی،ایم ڈبلیو ایم کے مولانا خبیر حسین ،مولانا نصرت علی ،مولانا سجاد ،ایم کیو ایم کے محمد اسماعیل زین رضا،احمد بھائی ،نازش ،کاشف عبدالماجد ،اے این پی پے ظہیر احمد ،صدام ،اے پی ایم ایل کورنگی ٹاؤن کے عقیل خان ودیگر کارکنان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :