بہاولپور ، تحریک انصاف کا جلسہ ایک بارپھر شدید بدنظمی کا شکار ،متعدد کارکنان زخمی
جلسے کے آغاز میں کارکنان خاردار تاریں پھلانگ کر سٹیج کے پاس پہنچ گئے ، عمران خان کے جاتے ہی کارکنوں نے سٹیج پر دھاوا بول دیا ، ٹی وی چینلز کے مائیک اور دیگر سامان اٹھا کر چلتے بنے ،جلسے کی انتظامیہ کارکنوں کے سامنے بے بس نظر آئی
اتوار 8 جنوری 2017 18:10
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بہاولپور میںجلسے کے شروع اور آخرمیں کارکنوں کی جانب سے ایک بار پھر شدیدبدنظمی کا مظاہر دیکھنے میں آیا،جلسے کے آغاز میں متعدد کارکنان خاردار تاریں پھلانگ کر سٹیج کے پاس پہنچنے کی کوشش میں متعدد زخمی ہوگئے جبکہ جلسے کے اختتام پر عمران خان کے جاتے ہی کارکنوں نے سٹیج پر دھاوا بول دیا اور ٹی وی چینلز کے مائیک اور دیگر سامان اٹھا کر چلتے بنے ،جلسے کی انتظامیہ کارکنوں کے سامنے بے بس نظر آئی۔
تفصیلات کے مطابق اتوارکو پاکستان تحریک انصاف کے بہاولپور میںجلسے کے دوران ایک مرتبہ پھر کارکنوں کی جانب سے شدیدبدنظمی دیکھنے میں آئی ۔جلسے کے آغاز پر کارکنوں نے رکاوٹیں اور خاردار تاریں عبور کرکے سٹیج کے قریب پہنچ گئے، اس ددوران متعدد کارکن خاردار تاروں میں پھنس کر زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
عمران خان نے سٹیج پر کھڑے ہو کر کارکنوں کو تسلی دی،آگے بڑھنے کی کوشش میں متعدد کارکنوں کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔بعد ازاں جلسہ ختم ہونے کے بعدعمران خان کے جاتے ہی کارکنوں نے بدنظمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سٹیج پر دھاوا بول دیا،کارکن سٹیج سے سامان اور ٹی وی چینلز کے مائیک بھی اٹھا کر لے گئے جبکہ جلسے میں تحریک انصاف کی انتظامیہ ہتھ چھٹ کارکنوں کے سامنے بے بس نظر آئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.