Live Updates

ہماری حکومت آئی تو دنیا کی کوئی کرکٹ ٹیم پاکستان کو نہیں ہرا سکے گی،عمران خان

اتوار 8 جنوری 2017 18:10

ہماری حکومت آئی تو دنیا کی کوئی کرکٹ ٹیم پاکستان کو نہیں ہرا سکے گی،عمران ..

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت آئے گی تو میں کرکٹ اور کھیلوں کا نظام ٹھیک کرکے دکھائو ں گا، وعدہ کرتا ہوں دنیا کی کوئی ٹیم پاکستان کو نہیں ہرا سکے گی۔

(جاری ہے)

اتوارکو بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کیوں اتنی بری طرح ہاری۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس لیے نہیں ہارتی کہ یہاں ٹیلنٹ نہیں ہے، ٹیلنٹ بہت ہے، ہندوستان چھ گنا بڑا ملک ہے لیکن پاکستانی بولرز ہمیشہ بہتر ہوتے ہیں، پاکستان میں کرکٹ کا سسٹم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ٹیلنٹ کو پالش نہیں کرسکتے، فکر نہ کریں، تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو میں کرکٹ اور کھیلوں کا نظام ٹھیک کرکے دکھاں گا، وعدہ کرتا ہوں دنیا کی کوئی ٹیم پاکستان کو نہیں ہرا سکے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات