ظالم عورت نے کئی بار 6 سالہ بچی کے اوپر موٹر سائیکل چڑھا دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 7 جنوری 2017 23:53

ظالم عورت نے کئی بار 6 سالہ بچی کے اوپر موٹر سائیکل چڑھا دی

ایک چینی عورت نے 6سالہ بچی عورت پر کئی بار موٹر سائیکل چڑھا دی جس سے بچی زخمی ہوگئی۔
نگرانی کےکیمروں سے ریکارڈ کی ہوئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک عورت ایک بچی کی ٹانگوں پر کئی بار موٹر سائیکل چڑھا رہی ہے جبکہ دوسری لڑکی بچی کو گھسیٹ کر گھر لے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

عورت نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس کے ساتھی کی نواسی ہے جو اپنی ماں کی طلاق کے بعد ان کے ساتھ رہتی ہے۔ عورت نے بتایا کہ وہ بچی کو کھانا کھانے کے لیے گھر بھیجنا چاہتی تھی مگر بچی انکار کر رہی تھی، جس پر وہ بچی کو موٹر سائیکل سے ڈرا رہی تھی۔
پولیس نے بعد میں بچی کو اس کے سگے باپ کے حوالے کر دیا