اسلام آباد، اغوا کی دھمکیاں اور پسٹل کے بٹ مارکر زخمی کرنے کے الزام میں سات ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 7 جنوری 2017 23:07

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ میں اغوا کرنے کی دھمکیاںدینے اور پسٹل کے بٹ مارکر زخمی کرنے کے الزام میں سات ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو اسرارحسین نے بتایاکہ ملزم پیرعلی گیلانی ہمراہی 6 نامعلوم ساتھیوں جومسلح تھے مدعی کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اغوا کرنے کی کوشش کی اور گن کے بٹ مارکر زخمی کردیا پولیس نے سات ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی سکس میں کاروباری لین دین میں 2لاکھ سے زائد مالیت کی جعلی چیک دینے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا پولیس کو آرزونائیہ نے بتایاکہ ملزم شیخ عثمان کریم نے مدعیہ کو 9لاکھ 50ہزار کا جعلی چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا کوہسار پولیس کو محمد نعمان نے بتایاکہ ملزم محمد خان نے 8لاکھ کا جعلی چیک دیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں

متعلقہ عنوان :