پاکستان کی تعمیر بھی اسلام کے نام پر ہوئی،سب سے پہلے حضورنے مدینہ شریف میں مسجد کی بنیاد رکھی،سردار محمد یوسف

ین کی ترویج مساجد کی تعمیر اور حج کے انتظامات میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں جامع مسجد گلشن ایکسپو سینٹر کی توسیع اور تعمیر کیلئے وفاقی وزیر خرم دستگیر سے مشاورت کرکے اس مسجد کو ضرور تعمیر و توسیع کریں گے ،وفاقی وزیر مذہبی امور کی ایکسپو سینٹر کی قدیمی جامع مسجد گلشن کے دورے کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 7 جنوری 2017 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے گلشن اقبال ایکسپو سینٹر کی قدیم جامع مسجد گلشن کے دورے پر کہا کہ مملکت پاکستان کی تعمیر بھی اسلام کے نام پر ہوئی اور سب سے پہلے حضورنے مدینہ شریف میں مسجد کی بنیاد رکھی۔ دین کی ترویج مساجد کی تعمیر اور حج کے انتظامات میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

جامع مسجد گلشن ایکسپو سینٹر کی توسیع اور تعمیر کیلئے وفاقی وزیر خرم دستگیر سے مشاورت کرکے اس مسجد کو ضرور تعمیر و توسیع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر کی قدیمی جامع مسجد گلشن کے دورے کے موقع پر کیا۔ سردار یوسف نے کہا کہ دعوے اور وعدے نہیں کرتے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام مشائخ عظام نظام صلوٰة کیلئے تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان کا اہتمام کریں اگر یہ عمل کراچی میں شروع ہوگیا تو پورے پاکستان میں رائج ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اس وقت اسلام آباد میں ایک ہی وقت میں اذان ہونے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس سے تاجروں، دکانداروں اور عوام الناس ایک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔ اس موقع پر مفتی رفیع الرحمن نے کہا کہ سردار یوسف کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ وہ اس نیک مشن کیلئے جامع مسجد گلشن میں تشریف لائے اور اللہ کے کی تعمیر و توسیع کیلئے وہ جن اقدامات کی یقین دہانیاں کرائی ہیں وہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

میزبان علامہ محمد سرفراز نے کہا کہ ایکسپو سینٹر کی قدیمی جامع مسجد کی توسیع و تعمیر کیلئے سردار محمد یوسف کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ قاضی احمد نورانی، مفتی عبدالوہاب چشتی، کے پی کے MPA ضیاء الرحمن،MPA صالح محمد خان، سردار نذیر احمد، میڈیا کو آرڈینیٹر ماسٹر منیر، عبدالقیوم، پی ایس محمد صادق، شاکر بانیاں، ملک خالد جمیل، نیاز امین صدیقی، کامران شاہ اور دیگر بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :