گورنرپنجاب کا سینئر صحافی ریحان خان برنی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسو س کا اظہار

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:54

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ملتان کے سینئر صحافی ریحان خان برنی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا اور انگریزی اخبارات کے بیوروچیفس کی ملاقات کے موقع پردعائے مغفرت کرائی۔

(جاری ہے)

گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ ریحان خان برنی ایک سینئراور دلیر صحافی تھے اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، شعبہ صحافت کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔