وزیراعلیٰ بلوچستان کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلفونک رابطہ ،صحتیابی کے لیے دعائیں

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:54

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہر ی نے ہفتے کو جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا،وزیراعلیٰ نے مولانافضل الرحمن کے کامیاب آپریشن پر انہیں مبارکبادپیش کرتے ہوئے ان کی مکمل صحت یابی اور دراز عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہا رکیا،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ملک میں سیاسی ہم آہنگی کے فروغ اور جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمن کے خدمات کو سراہا ،مولانافضل الرحمن نے اس موقع پر بتایا کہ وہ آپریشن کے بعدتیزی سے روبصحیت ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ اداکیا۔