آئین وقانون کی بالادستی کیلئے وکلاء کا کردار مثالی ہے، مولانا گل نصیب خان

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء)جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ آئین وقانون اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے وکلاء کا کردار اور قربانیاں مثالی ہیں، 12فروری کو پشاور میں صوبے بھر کے وکلاء کا کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت لائرزفورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صوبہ بھر سے وکلاء نمائندوں اور عہدیداروں نے شرکت کی جن میں صوبائی قائدین مولانا عطاء الحق درویش، مولانا رفیع اللہ قاسمی، عبدالجلیل جان، مفتی عبدالشکور، مولانا شمس الحق یڈوکیٹ، مولانا حسین احمد مدنی ، عیسیٰ خان یڈوکیٹ، عبیداللہ انور ایڈوکیٹ، انوار الحبیب ایڈوکیٹ، احمد علی ایڈوکیٹ، عبدالحکیم ایڈوکیٹ، مرجان ایڈوکیٹ، آصف سلیم ایڈوکیٹ، خالدوقار چمکنی ایڈوکیٹ اور کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی اور صد سالہ تاسیس جمعیت کے اجتماع کے حوالے سے وکلاء نے اپنی تجاویز پیش کیں اور صوبہ بھر سے وکلاء کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دینے اور ان سے رابطے بحال کرنے کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12فروری کو عظیم الشان وکلاء کنونشن پشاور میںمنعقد ہو گا جس کیلئے وکلاء تیاریاں تیز کردیں۔