وزیر داخلہ کی اسلام آباد پولیس کو سلمان حیدر کی برآمدگی کے لیے کوششیں تیز کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد پولیس کو سلمان حیدر کی برآمدگی کے لیے کوششیں تیز کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ سیف سٹی کی مدد لیتے ہوئے سلمان حیدر کا جلد از جلد پتہ لگایا جائے اور تمام متعلقہ اداروں کی مدد حاصل کرکے سلمان حیدر کی جلد از جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :