اسلام آباد کی قائد اعظم یونی ورسٹی میں موت کے سوداگروں کا راج

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 جنوری 2017 21:32

اسلام آباد کی قائد اعظم یونی ورسٹی میں موت کے سوداگروں کا راج

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جنوری2017ء) اسلام آباد کی قائد اعظم یونی ورسٹی میں موت کے سوداگروں کا راج ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی کے حوالے سے انتہائی تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی میں موت کے سوداگروںکا کھلا راج ہے اور انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شراب، کوکین، چرس، بوٹی، ایس ٹیسی سمیت ہر نشہ باآسانی دستیاب ہے۔ تاہم ان کیخلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔ اس تمام صورتحال سے یونیورسٹی کے طلبا اور دارلحکومت کے شہری شدید خوف اور پریشانی کا شکار ہیں۔