وزیراعلیٰ نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں 3 کروڑ روپے کے اضافے کی منظوری دے دی

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آرٹسٹ ویلفیئر سپورٹ فنڈ میں 3 کروڑ روپے کے اضافے کی منظوری دے دی ہے،جس کے بعد فنڈ کا حجم 2 کروڑ روپے سے بڑھ کر 5 کروڑ روپے ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حقیقی اور ضرورت مندفنکاروں کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے سپورٹ فنڈ میںاضافہ کیا گیا ہے کیونکہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے مختلف فنون کو فروغ دینے والے آرٹسٹوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے حقیقی فنکاروں کی مالی اعانت کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ وزیر اعلی نے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کو ہدایت کی کہ رقم حقیقی اور ضرورت مند فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کی جائے۔