Live Updates

پانامہ لیکس کیس فائنل رائونڈ میں داخل ہوچکا ہ ، توقع ہے آئندہ دو ہفتوں میں تمام عدالتی کارراوائی مکمل کرلی جائیگی، فواد چوہدری

وزیرا عظم اور ان کے خاندان کے نااہل ہونے سے جمہوریت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچے گا پانامہ اسکینڈل کو سات ماہ ہوچکے ہیںاور جو کاغذات مریم نواز کی جانب سے کروائے گئے ہیںان پر مریم نواز کے دستحط موجود نہیں ہیں یہ سوالیہ نشان ہے عمران خان نے فیصلہ کیا ہے وہ اب سندھ اور کراچی کے معاملے پر خصوصی توجہ دیں گے، تحریک انصاف نے آئندہ کے عام انتخابات کی تیاریوں کاا ٓغاز کردیا ہے،ترجمان پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:50

پانامہ لیکس کیس فائنل رائونڈ میں داخل ہوچکا ہ ، توقع ہے  آئندہ دو ہفتوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس فائنل رائونڈ میں داخل ہوچکا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں پانامہ لیکس پر تمام عدالتی کارراوائی مکمل کرلی جائیگی،وزیرا عظم اور ان کے خاندان کے نااہل ہونے سے جمہوریت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچے گا،پانامہ لیکس اسکینڈل کو سات ماہ ہوچکے ہیںاور جو کاغذات مریم نواز کی جانب سے کروائے گئے ہیںان پر مریم نواز کے دستحط موجود نہیں ہیں یہ سوالیہ نشان ہے،عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب سندھاور کراچی کے معاملے پر خصوصی توجہ دیں گے،اور تحریک انصاف نے آئندہ کے عام انتخابات کی تیاریوں کاا ٓغاز کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ،فردوس شمیم نقوی، جمال صدیقی،دواخان صابراور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ پیر کے روز سے پانامہ لیکس کے حوالے سے دوبارہ عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگاتحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل کے بعد نواز شریف کے دلائل کا آغاز ہوگا،اس کیس میں مریم نواز نواز شریف کی فرنٹ مین ہیں،اور مریم نواز منروا کمپنی کی بینیفشری ہیں، انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقاریر اور بیانات کو اٹھاکر دیکھا جائے اور ان کے بچوں کے بیانات کو تو یہ ایک دوسرے سے نہیں ملتے،وزیراعظم کو 2006ء سے 93ء تک کے اپنے اثاثوں کے ثبوت پیش کرنا ہوں گے،انھوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس فائنل رائونڈ میں پہنچ چکا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دوہفتوں میں اس کی عدالتی کارروائی مکمل کرلی جائیگی،فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے وکیل سلمان اکرم راجہ جو کہ کرپشن اور پانامہ لیکس کے حوالے سے نواز شریف پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں وہ کیسے ان کا پانامہ کیس میں دفاع کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ سرکاری خزانے سے وکلاء کی فیسیں ادا کی جارہی ہیں، اور اس معاملے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ زاتی کیس نہیں ہے بلکہ پانامہ لیکس ایک بین الاقوامی معاملہ ہے اور جو اربوں روپے لوٹے گئے وہ عمران خان کے نہیں پوری پاکستانی قوم کے پیسے تھے۔یہ بات کہنا کہ نواز شریف کی نااہلی سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا غلط ہے ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف نے اپنا نام جمہوریت رکھ لیا ہیء وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے نااہل ہونے سے جمہوریت کو کسی بھی قسم کانقصان نہیں پہنچے گا۔

یک اور سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے وہ اب سندھ اور کراچی کے معاملات پر خصوصی توجہ دیں گے ،اور انھوں نے صوبہ سندھ کو فوکس کیا ہوا ہے۔اور سندھ کے عوام بھی تبدیلی کے لئے عمران خان کی جانب دیکھ رہے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات