وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،’’خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول اینڈ کالج گوادر‘‘ کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

بچوں کی تعلیم کیلئے گوادر میں تعلیمی ادارہ بنایا جارہا ہے،پنجاب نے تعلیمی پروگراموں میں تمام صوبوںکے بچوں کو شامل کیا ہے‘ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے قومی یکجہتی،بھائی چارے اوراخوت کا پیغام عام ہوا ہے، محمدشہبازشریف

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ہفتہ کے روز یہاں اجلاس منعقد ہوا،جس میں’’خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول اینڈ کالج گوادر‘‘ کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گوادر کے بچوں اور بچیوں کیلئے سکول بھی تعمیر کر رہی ہے،یہ منصوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردارادا کرے گا،انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ میں ممد و معاون ثابت ہوگا،گوادر میں بسنے والے بچے اوربچیاں پاکستان کا روشن مستقبل ہیں،انہوںنے کہا کہ ان بچوں کی تعلیم کیلئے گوادر میں اعلی معیار کا تعلیمی ادارہ بنایا جارہا ہے اورپنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی پروگراموں میں تمام صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بچوں کو شامل کیا ہے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے قومی یکجہتی،بھائی چارے اوراخوت کا پیغام عام ہوا ہے،صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد، کمانڈنٹ پاکستان میرین اکیڈمی کراچی کموڈور اکبر نقی، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :