تنظیم فکر و نظر سندھ کے وفد کی چیئرمین ضلع کونسل سکھر محمد اسلم شیخ سے ملاقات

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:48

سکھر۔7جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) تنظیم فکر و نظر سندھ کے صدر پروفیسر اصغر مجاہد مہر کی قیادت میں وفد چیئرمین ضلع کونسل سکھر محمد اسلم شیخ سے شیخ ہائوس ملٹری روڈ سکھر میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفد نے ملاقات میں تاریخی مسجد محمد بن قاسم اروڑ کی تاریخ ساز اور عہد ساز منصوبے کے حوالے سے چیئرمین ضلع کونسل سکھر کو آگاہ کیا۔

چیئر مین ضلع کونسل سکھر اسلم شیخ نے کہاکہ اروڑ سندھ کا قدیم اور عظیم تخت گاہ رہا ہے اور مسجد محمد بن قاسم کا منصوبہ ایک عظیم الشان منصوبہ ہے۔ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہونا چاہیے، انہو ں نے چیف آفیسر ضلع کائونسل سکھر سید امداد علی شاہ کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ محکمے کے اعلیٰ عملداروں اور خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر سکھر کو اس اجلاس میں شرکت کے لیے لکھا جائے تاکہ اس عظیم الشان منصوبہ مسجد محمد بن قاسم کی تعمیر کے سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا جا سکے تاکہ یہ اہم منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صنعت و تجارت سکھر کے صدر عبدالفتاح شیخ نے بھی خصوصی طور پر اس منصوبے کی تائید کرتے ہوئے اس تاریخی منصوبے جوکہ تنظیم فکر و نظر سندھ کی جانب سے شروع کیا گیا ہے اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اس سلسلے میں سکھر کے تمام سرکردہ شخصیات بے لوث تعاون کریں گی کیوں کہ یہ منصوبہ خالص اللہ تعالیٰ کی تاریخی مسجد محمدبن قاسم اروڑ کا کام ہے۔

متعلقہ عنوان :