صوبائی وزیر صنعت سندھ منظور حسین وسان کی ضلع خیرپور میں مختلف مقامات پر تعزیتیں

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:48

سکھر۔7جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے ضلع خیرپور کے مختلف مقامات پر تعزیتیں کیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے گوٹھ شاہد موریجو میں شاہد موریجو سے ان کی ممانی کی وفات پر ، گوٹھ سعید خان لاکھو میں سعید خان لاکھو سے ان کے بیٹے کی وفات پر ، محمد الیا س لاکھو سے ان کے والد کی وفات پر ، گوٹھ سونو خان دھاریجو میں دیدار حسین دھاریجو سے ان کے بھائی کی وفات پر گوٹھ دین محمد دھاریجو میں دین محمد دھاریجو سے ان کے چاچا کی وفات پر گوٹھ خادم حسین کٹوہر میں عبدالجبار کٹوہر سے ان کے رشتہ دار کی وفات پر ، گوٹھ بچل دھاریجو میں بچل دھاریجو سے ان کی والدہ کی وفات پر ، گوٹھ رشید آباد میں رشید کٹوہر سے ان کے بھائی کی وفات پر کوٹ بنگلو میں محمد صالح مہرانی سے ان کے بھائی کی وفات پر ، گوٹھ جسکانی میں ڈاکٹر نواز جسکانی سے ان کے بھتیجے کی وفات پر ، گوٹھ ملیر پاتو میں غلام شبیر پاتو سے ان کے والد کی وفات پر ، گوٹھ عبدالکریم سولنگی میں حاتم علی سولنگی سے ان کی بیٹی کی وفات پر گوٹھ عطا محمد چانڈیو میں شفیع محمد چانڈیو سے ان کی بہن اور دین محمد چانڈیو سے ان کی بہو کی وفات پر ، گوٹھ فتح پور میں سکندر علی راجپر سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منور حسین وسان، ندیم وسان، پرویز وسان اور گوٹھوں کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :