صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے گوٹھ ریاض حسین لوند اورگوٹھ حامد کٹوہرمیں سم نالہ پل کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:48

سکھر۔7جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) صوبائی وزیر صنعت سندھ منظور حسین وسان نے خیرپورکی یو سی شادی شہید کے گوٹھ ریاض حسین لوند میں 24 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سم نالہ پل اور گوٹھ حامد کٹوہر میں 32 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سم نالہ پل کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ورکس اینڈ سروسز کے ایگزیکٹو انجینئر انور علی اویسی اور انجینئر ریاض حسین منگنہار نے صوبائی وزیر منظور حسین وسان کو پلوں کی تعمیر اور تعمیر سے علاقے میں سم کے پانی کی نکاسی کی افادیت کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :