وزیر اعلیٰ نے سائلین کی سول کورٹ میں جمع کروائی گئی زرضمانت کی رقم خورد برد کا نوٹس لے لیا

وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن سے تین روز میں رپورٹ طلب ،فراڈ کرنے والوں کی فوری گرفتار ی کا حکم

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:41

وزیر اعلیٰ نے سائلین کی سول کورٹ میں جمع کروائی گئی زرضمانت کی رقم خورد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سائلین کی سول کورٹ میں جمع کروائی گئی زرضمانت کی رقم خورد برد کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف کیسز میں سائلین نے عدالتی حکم پر بطور ضمانت کروڑوں روپے سول کورٹ لاہور کے آفس میں سول ناظر کے روبرو جمع کروائے۔

(جاری ہے)

عدالتی آفیسر سول ناظر رانا اشتیاق نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فراڈ کیا اور جعلی چیک تیار کر کے سول ججز کے حکم ناموں پر جعلسازی سے سائلین کے 7 کروڑ روپے نکلوا لئے۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر خزانہ ، سیکرٹری خزانہ سمیت ڈی جی اینٹی کرپشن سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ وزیر اعلی نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو حکم دیا ہے کہ سائلین سے فراڈ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :