پولیس نےاداکاراوم پوری کی حادثاتی موت کامقدمہ درج کرلیا

اوم پوری کل صبح دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے،اوم پوری کی موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں،بھارتی پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 جنوری 2017 21:17

پولیس نےاداکاراوم پوری کی حادثاتی موت کامقدمہ درج کرلیا

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جنوری2017ء) :بھارتی اداکاراوم پوری کی حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بھارتی معروف اداکاراوم پوری کل صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ تاہم اب ان کی حادثاتی موت کامقدمہ درج کرلیاگیاہے۔بھارتی پولیس کاکہناہے کہ اوم پوری کی موت کی وجہ جاننے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکاراوم پوری اپنے بیٹے سے نہ ملنے کی وجہ سے کافی پریشان تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض اطلاعات ہیں‌کہ اوم پوری کوقتل کیاگیاہے۔ اوم پوری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق ان کے سر پر گہری چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں جس کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں. بھارتی پولیس نے اوم پوری کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے حادثی موت کا مقدمہ درج کرکے تحیقیقات کاآغازکردیاہے۔

متعلقہ عنوان :