Live Updates

پانامہ کیس کے متعلق بیانات میں تضاد کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی ،عمران خان کے تجزیے کبھی درست نہیں ہوئے انہیں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ،لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سندھ اور بلوچستان میں زیادہ رہا ہے ،موسم کی خرابی کی وجہ سے منگلا اور تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار کم ہورہی ہے‘وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے بات چیت

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:39

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے متعلق بیانات میں تضاد کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی ،عمران خان کے تجزیے کبھی درست نہیں ہوئے انہیں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ،لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سندھ اور بلوچستان میں زیادہ رہا ہے ،موسم کی خرابی کی وجہ سے منگلا اور تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار کم ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پانامہ کیس کے متعلق بیانات میں تضاد کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی ،عمران خان نیازی خود ہی تجزیے کرتے رہتے ہیں ان کے تجزیے کبھی درست نہیں ہوئے اور اپنے تجزیوں کی وجہ سے انہیں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کواور باقی رہ جانے والے 4ورکرز کو دلاسہ دے رہے ہیں ،مناسب وقت پر بتائوں گا کہ ایم این ایز عمران کی ذہنی کیفیت پر کیا رائے رکھتے ہیں ۔وزیرپانی وبجلی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سندھ اور بلوچستان میں زیادہ رہا ہے ،موسم کی خرابی کی وجہ سے منگلا اور تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار کم رہی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات