پولیس سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پروفیسر سلمان حیدرکی بازیابی کی کوششیں تیز کرے ‘ سلمان حیدر کی برآمدگی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد بھی لی جائے

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پولیس سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پروفیسر سلمان حیدرکی بازیابی کی کوششیں تیز کرے اور اس کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد بھی لی جائے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر داخلہ نے فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ پولیس سلمان حیدر کی برآمدگی کے لئے کوششیں تیز کی جائیں ۔

سلمان حیدر کی برآمدگی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سلمان حیدر کا جلد از جلد پتہ لگایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سلمان حیدر کی جلد برآمدگی کے لئے قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کی مدد بھی حاصل کی جائے ۔ …(م د )