روس کیساتھ بہترتعلقات کوبراسمجھنے والے کم عقل اور بے وقوف ہیں،ڈونلڈٹرمپ

اب میں صدرہوں،روس ہماراپہلے سے بھی زیادہ احترام کرے گا،دونوں ممالک ملکردنیاکے مسائل حل کرسکتے ہیں،انٹیلی جنس کابیان کہ ہیکرز انتخابی نتائج پراثراندازہوئے،جبکہ اس کاکوئی ثبوت نہیں۔نومنتخب امریکی صدر کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 جنوری 2017 21:01

روس کیساتھ بہترتعلقات کوبراسمجھنے والے کم عقل اور بے وقوف ہیں،ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جنوری2017ء) :نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے واضح کیاہے کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہونے کوبراسمجھنے والے کم عقل اور بے وقوف ہیں ، اب میں صدرہوں،روس ہماراپہلے سے بھی زیادہ احترام کرے گا۔انہوں نے سوشل میڈیاپر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے روس کے ساتھ بہتر تعلقات اچھی چیزہے۔وہ کم عقل اور بے وقوف ہیں جویہ سمجھتے ہیں کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات کاقائم ہونابری چیزہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیامیں بہت سے مسائل کاسامناہے۔ہمیں دنیامیں ایک کے بعددوسرامسئلہ درپیش ہے۔اب میں صدرہوں،روس ہماراپہلے سے بھی زیادہ احترام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور روس دونوں ممالک کام کرکے دنیامیں بڑے بڑے مسائل اور دبے ہوئے ایشوزکوحل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں مزیدکہاکہ انٹیلی جنس نے بڑاسخت بیان دیاکہ ہیکرزامریکاکے انتخابی نتائج پراثراندازہوئے ہیں۔

جبکہ اس کاکوئی ثبوت نہیں ہے کہ ووٹنگ مشینوں کوچھواگیاہو۔

متعلقہ عنوان :