مولانا فضل الرحمن کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

وزیر اعظم نواز شریف ودیگر کا مولانا کو ٹیلی فون ، خریت دریافت کی ڈاکٹر عبد القیوم سومرو نے آصف زرادری کی طرف سے گلدستہ پیش ، نیک تمناؤںکا پیغام پہنچا یا

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:33

مولانا فضل الرحمن کو  ہسپتال سے ڈسچارج  کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) جے یو آئی(ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو مقامی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔جے یو آئی کے رہنمائوں مولانا محمد امجد خان ، مولانا اسعد محمود،مفتی ابرار احمد نے بتا یاکہ مولانا کے معالجین نے مکمل چیک اپ کرنے کے بعد مولانا کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا اورمعالجین نے مولانا کو ابھی مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے انہوں نے کہاکہ مولانا کو دو روز قبل لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا پتے کا اپریشن کیا گیا طبیعت میں بہتری کے بعد مولانا کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یاکہ ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد لغفور حیدری ،وفاقی وزیر اکرم خان درانی ،اسلامی نظریاتی کو نسل کے چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز محمد صادق،مولانا حافظ حمد اللہ ،ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ،اغا مطیع اللہ نے ہفستہ کو مقامی ہسپتال میں مولانا فضل الرحمن کی تیماداری کی اور کامیاب اپریشن پر انھیں مبارکباد دی اس موقع مولانا لطف الرحمن ،مولانا عبید الرحمن ،صاحبزادہ اسجد محمود،،صدر عبد الرحمن،حاجی محمد قیوم ،محمد طارق خان بلوچ ،مولانا سمیع اللہ خان اور دیگر موجود تھے مولانا محمد امجد خان نے بتا یاکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مولانا کی مکمل صحت یا بی کے لیئے دعاکی انہوں نے بتا یاکہ سابق صدر آصف علی زرادی نے بھی فون پر خریت دریافت کی اور ڈاکٹر عبد القیوم سومرو نے سابق صدر آصف علی زرادری کی طرف سے گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤںکا پیغام پہنچا یا انہوں نے بتا یاکہ سینٹ کے چیئر مین میاںرضا ربانی ،گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا ،سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر،وزیر اعلی بلو چستان ثناء اللہ زہری،جما عت اسلامی کے امیر سراج الحق ،فرید احمد پراچہ ،علامہ زبیر احمد ظہیر،عبد القادر شاہین نے بھی مولانا فضل الرحمن کو فون کیا اور خریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یا بی کی دعا کی ۔