نادرا انتظامیہ کی جانب سے شناختی کارڈ نہ دینے نیو پنڈ سکھر کے مکینوں کا احتجاج

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:33

نادرا انتظامیہ کی جانب سے شناختی کارڈ نہ دینے نیو پنڈ سکھر کے مکینوں ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) نیو پنڈ سکھر کے مکین نور احمد ولد سعید احمد خان پٹھان نے نادرا انتظامیہ کی جانب سے شناختی کارڈ نہ دینے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم لوگ عرصہ 60سالوں سے سندھ میں رہائش پذیر ہیں اور تمام پاکستانی و صوبائی دستاویزات مکمل ہیں پرانے شناختی کارڈ کی میعاد پورا ہونے کے بعد جب میں نیا شناختی کارڈ بنوانے نادرا سینٹر پہنچا تو نادرا نے تمام کاروائی مکمل کرنے کے بعد مجھے ٹوکن دیا جب میں ٹائم کے مطابق شناختی کارڈ لینے گیا تو نادرا عملے نے مجھے شناختی کارڈ دینے سے انکار کر دیا ہے بالا حکام نادرا کی زیادتی کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :