گورنر پنجاب کے جواں سالہ بھانجے ملک محمد الیاس رجوانہ کے ایصالِ ثواب کیلئے شاہی مسجد عید گاہ میں رسم چہلم

ہفتہ 7 جنوری 2017 21:26

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کے جواں سالہ بھانجے ملک محمد الیاس رجوانہ کے ایصالِ ثواب کے لئے شاہی مسجد عید گاہ میں رسم چہلم اد اکی گئی۔ اس موقع پر معروف عالم دین سیدمظہر سعید کاظمی نے دعا کرائی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور اس کے درجات کو بلند کرے۔رسم چہلم میں مرحوم کے والد ملک محمدحفیظ رجوانہ، ملک محمد آصف رجوانہ، ملک اعجاز رجوانہ، رکن پنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی، ظہیرالدین خان علیزئی، سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی، میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں، ڈپٹی میئر حاجی سعید احمد انصاری ،منور احسان قریشی، سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحید ارائیں، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، سابق ایم پی اے شاہد محمود خان، چیئرمین یونین کونسلز زاہد بشیر قریشی، اعجاز فخر، اسلم ہمایوں، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی امتیاز گلزار چٹان،فیاض خان، خواجہ فاضل، ملک خالد اور تاجر رہنما خواجہ شفیق، خواجہ انور،سیاسی ،سماجی تاجر شخصیات اور عزیز و اقارب شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیات نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ان کے جواں سالہ بھانجے کی وفات پر تعزیت بھی کی۔گو رنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہائوس میں سینئر صحافی، تجزیہ نگار،صدر سی پی این ای(CPNE) اور چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیاء شاہد نے ملاقات کی اور گورنر پنجاب سے ان کے بھانجے ملک الیاس رجوانہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی۔

بعدازاں:۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ملتان کے سینئر صحافی ریحان خان برنی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا اور انگریزی اخبارات کے بیوروچیفس کی ملاقات کے موقع پردعائے مغفرت کرائی۔گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ ریحان خان برنی ایک سینئراور دلیر صحافی تھے اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، شعبہ صحافت کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :